غزہ پراسرائیلی جارحیت 171ویں روزمیں داخل ہوگئی،اسرائیلی فوج نےجنوبی غزہ کےالعمل اورناصر اسپتال کامحاصرہ کرلیا،مریض،طبی عملہ اور بےگھرافرادمحصور ہوکررہ گئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق الشفا اسپتال کےبعد اسرائیلی فوج نےال امل اسپتال کا بھی محاصرہ کرلیا ہے،اسرائیلی فوج نے اسپتال کےدروازے رکاوٹیں لگاکربند کر دیے، اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال کے اطراف 40مقامات پر حملے کئے۔
فلسطینی ہلال احمر کےترجمان نےاپنےبیان میں کہاال امل اسپتال اسرائیلی فوج کے محاصرےمیں ہے،اسرائیلی فوج کے حملے میں فلسطینی ہلال احمر کا کارکن شہید ہوگیا،اسرائیلی فوج مریضوں اور عملے کو بےدخل کرنےکیلئے اسموگ بموں کا استعمال کررہی ہے,اسپتال میں سیکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہےکہ الشفا اسپتال میں آپریشن کے دوران حماس کے 480 جنگجوؤں کو گرفتار کیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق دیرالبلاح میں رہائشی عمارت پرفضائی حملے میں 18 فلسطینی شہید،درجنوں ملبے تلےدبے ہوئے ہیں،دوسری جانب رفح میں پانچ گھروں پرحملےمیں خواتین اوربچوں سمیت 27 فلسطینی شہید ہوگئے،صہیونی فورسز کی طرف سے الشفا اسپتال محاصرہ بھی آٹھویں روز سے جاری ہے۔
اسرائیل نےاقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کوشمالی غزہ میں امدادی سامان پہنچانے سے روک دیا گیا،شمالی غزہ میں چارماہ بعد امدادی سامان کا داخلہ ممکن ہوا تھا۔
سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوئتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں امداد کے لیےداخلےمیں رکاوٹیں ختم کرے،قحط کے خطرے پر قابو پانےکیلئے سڑک کے راستے امدادی سامان پہنچایا جائے،فلسطینیوں پر روزانہ حملے عالمی برادری کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہیں۔