یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی جانب سے مشترکہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان پریڈ میں شریک ہوئے،سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پریڈکےآغازپرمسلح افواج کے لڑاکا طیاروں نےشاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،فلائی پاسٹ میں میراج لڑاکا طیارے اور جے ایف 17تھنڈر شامل تھے، ونگ کمانڈرحسن صدیقی کی قیادت میں ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شاندارمظاہرہ کیا۔
اس کے علاوہ فلائی پاسٹ میں ایف7پی جی چیتا لڑاکاطیاروں نے شاندارمظاہرہ کیا
جدیدترین لڑاکاطیارےجے10سی،پاک فضائیہ کےٹرانسپورٹ طیارےسی ون تھرٹی نے بھی شاندارفلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
جدیدترین جاسوسی نظام سےلیس طیاروں،اورپاک بحریہ کےاینٹی سب میرین لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔
تقریب سےخطاب کرتے ہوئےصدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سےملک میں ترقی آئے گی، ہماری ذمے داری ہےتمام مشکلات کا مل کر حل نکالیں، پاکستان کو معاشی، سماجی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدرآصف علی زرداری نےکہاکہ آج کی یہ ولولہ انگیزپریڈ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے ہمارے قومی جذبوں اور امنگوں کی عکاس ہے، ہمیں قومی اتفاق رائے کے ساتھ مؤثر حکمت عملی، دانشمندانہ انتظام، صوبوں اور وفاق کے مابین بہتر روابط کی اشد ضرورت ہے۔
لاہورمیں یوم پاکستان کے موقع پر دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،صوبائی دار الحکومت کے بی ایکس اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
صبح سویرے پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے21 توپوں کی سلامی دی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے نعرہ تکبیر بلند کیا۔