وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) نے ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے 10 رکنی ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی۔
وزارت آئی ٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی دس رکنی ایڈوائزی کمیٹی کی سربراہی وزیر مملکت شزا فاطمہ کریں گی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ایڈوائزی کمیٹی میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کی نامور شخصیات شامل ہیں۔
کمیٹی آئی ٹی ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے ایریاز کی نشاندہی کرے گی اور شعبے میں درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کا حل پیش کرے گی۔
آئندہ پانچ سالوں میں آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے اقدامات بھی تجویز کرے گی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری لانے کیلئے بھی تجاویز دے گی۔