بلوچستان کےضلع ہرنائی کے میں واقع کوئلےکی کان میں دھماکے کے بعد محکمہ مائنز، پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکموں کا مشترکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
مائنز انسپکٹر رشید ابڑو کےمطابق ریسکیو آپریشن کےدوران 12 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں،،جن میں سے 2 کی شناخت پشین کے رہائشی عبدالغفور اور ہرنائی کے رہائشی صبور ولدگل زمان کے نام سے ہوئی ہے۔مشترکہ ریسکیو آپریشن 11 گھنٹے تک جاری رہا۔
ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے بعد دس کان کن پھنس گئے تھے,پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکالنے کے آٹھ کان کن نیچے اترے تھے وہ بھی نیچے پھنس گئے تھے۔جنہیں بعد میں ریسکیو آپریشن کے دوران باہر نکال لیا گیا تھا ۔
جاں بحق ہونےوالےمزدوروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں،جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے سپرد کر دی جائیں گی۔