بانی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کےدو کیسز میں ریلیف مل گیا۔
لانگ مارچ اورتوڑ پھوڑ کےکیسزمیں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں ہوئی،بانی پی ٹی آئی کےوکلا نعیم پنجوتھا۔سردارمصروف اورآمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے،نعیم پنجوتھا نےبانی پی ٹی آئی کو طلب کرنےکی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نےریمارکس دئیےپہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر بحث کریں،اگر انہیں عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا تو کون ذمہ دار ہوگا۔
وکیل نعیم پنجوتھابولےاُن کےموکل اس سےقبل بھی خود سےعدالتوں میں پیش ہوتے رہےہیں،حکومت کاکام سیکیورٹی مہیاکرنا ہے،بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔
جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس میں کہا ضمانت پرحاضری ضروری ہوتی ہے، درخواست پروڈکشن کی سماعت پرنہیں،عدالت نےبانی پی ٹی آئی کو پیش کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئےسابق وزیراعظم کو دو مقدمات میں بری کردیا۔