گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےاپنےبیان میں کہا دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کےدوران کہا کہ حکومت نےمزید 4 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوورکرنےکامنصوبہ بنایا ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کامزیدکہنا تھاکہ حکومت کومالی سال کےبقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالرکی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے۔
مالی سال 24 کی مجموعی بیرونی مالی ذمےداریاں 24.3 ارب ڈالر ہیں،مالی سال 24 میں اب تک 13.5 ڈالر کا بیرونی قرض ادا کر چکے ہیں۔