اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے ساڑھے 400 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہاء پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملک میں مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرادیئے۔
پولیس ذرائع پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکاؤنٹس کی نشان دہی کی تھی اور ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا، بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی اور 47 ملک مخالف پراپیگنڈہ کرتے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے 350 اکاؤنٹس دہشت گردی کا مواد پھیلانے میں ملوث تھے، نشاندہی کیے گئے دیگر 1060 اکاؤنٹس بھی جلد بند کرادیئے جائیں گے۔