جاپان نے بھی چاند پر پہنچنے کی کوششیں شروع کردیں، خلائی ایجنسی نے مشن 'مون سنائپر' کامیابی سے لانچ کردیا۔
مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 42 منٹ پر تانیگاشیما اسپیس سینٹ سے جاپانی راکیٹ کو لانچ کیا گیا۔جاپانی راکٹ کو چاند کے مدار میں پہنچنے میں چار مہینے درکار ہوں گے۔
اس مشن کا مقصد کومپیکٹ لونر لینڈر کو چاند کی سطح کے 100 میٹر کے اندر لینڈ کروا کر چاند کی سطح کی تحقیقات کرنا ہے۔
پچھلے مہینے ناخوشگوار موسم کی وجہ سے مشن کو تین مرتبہ منسوخ کرنا پڑاتھا۔
اگر جاپان کا یہ اقدام کامیاب ہوگیا۔ تو اگلے سال فروری میں جاپان چاند پر پہنچنے والا پانچواں ملک بن جائے گا۔