ملک بھر کی طرح لاہور میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیزی آگئی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران کاہنہ میں فیکٹری مالک بجلی چوری کرتا پکڑا گیا۔
حکام کے مطابق بجلی چوری سے خزانے کو بھاری نقصان پہنچا، فیکٹری مالک کی گرفتاری نہ ہو سکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر سے بجلی چوری میں ملوث ہزاروں افراد کو گرفتار اور سیکڑوں مقدمات کا اندراج کیا جاچکا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران ملزمان سے اربوں روپے کی ریکوریاں بھی کی گئی۔