تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل کے نام سے مرکز اور پنجاب سمیت تمام اسمبلیوں میں بھر پور اپوزیشن کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت خیبر پختون خوا ہاوس میں کور کمیٹی کا اجلاس ہو اجس دوران قیادت نے پرانی روش بدلنے کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بائیکاٹ کرنے یا استعفے دینے کے بجائے آئینی اور قانونی پارلیمانی سیاست کریں گے ۔ پی ٹی آئی کو پارلیمانی سیاست میں پناہ دینے والی سنی اتحاد کونسل کیخلاف بیان بازی سے شیر افضل مروت اور علی ظفر کو روک بھی دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور قانونی پالیٹیکس کریں گے، اپوزیشن کا جو کرداد ہوتا ہے اس کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے، حکومت کا احتساب کریں گے، عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کریں گے، پارلیمانی سیاست کریں گے. بائیکاٹ نہیں کریں گے. نہ ہی استعفے دیں گے ۔
سنی اتحاد کونسل کے چیف وہیپ عامر ڈوگر نے کہا کہ کوئی پارٹی میں اختلاف نہیں ہے، سب اکٹھے ہو کر نیشنل سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے ۔