استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کی خاتون ممبر پنجاب اسمبلی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے پاکستان کی باہمت خاتون کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کیخلاف جرات مندانہ جہدوجہد پر یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئی ہیں۔
سارہ احمد کو یہ ایوارڈ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے دیا گیا ہے۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے اپنا ایوارڈ پاکستان کے تمام بچوں کے نام کیا۔
سارہ احمد ہزاروں گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو خاندانوں سے ملوا چکی ہیں، انہوں نے 133 لاوارث نوزائیدہ بچوں کو مناسب خاندانوں کے حوالے کرکے اُن کا مستقبل محفوظ بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا مقصد تمام بے سہارا اور عدم توجہی کا شکار بچوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بچوں کے استحصال کی روک تھام اور انہیں بھکاری مافیا سے بچانا ہے۔