ایک منٹ میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو گرانے والے ائیر کموڈور محمد محمود عالم کی گیارویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
فضائی جنگ کے محاذ پر 59 سال سے ناقابل تسخیر عالمی اعزاز رکھنے والے پاکستانی ہیرو محمد محمود عالم کی آج گیارہوں برسی ہے۔ ملک کی عسکری قیادت نے پاکستان ائر فورس کے اس لٹل ڈریگن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے ائر کموڈور ایم ایم عالم نے 19965 کی جنگ میں سات ستمبر کو سرگودھا کے محاذ پر ایک منٹ سے کم وقت میں بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔ جن میں سے چار کو تیس سیکنڈ میں تباہ کیا۔ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ سنہ 1965 کی جنگ میں ایم ایم عالم نے بھارت کے 9 جنگی جہاز تباہ کئے تھے اور دو کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے ایم ایم عالم کے شاندار اور تاریخ ساز کارنامے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایم ایم عالم 78 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد اٹھارہ مارچ 2013 کو کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔