’’جوان‘‘ آگیا اور چھا گیا۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں شاہ رخ کی فلم ’’جوان‘‘ نے ان کی اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے۔
’’جوان ‘‘ کا جادو شاہ رخ خان کے پرستاروں کے سر چڑھ کر ہی نہیں بول رہا بلکہ بالی ووڈ کے ایکٹرز اور ڈائریکٹرز بھی ’’جوان‘‘ کے سحر سے محفوظ نہیں رہ سکے۔
شاہ رخ خان کی فلم کو سپورٹ کرنے کے لئے فلمی ستاروں نے سوشل میڈیا پرانہیں خوب سراہا۔ ایسا کم کم ہی دیکھنے میں آتا ہے کہ بالی ووڈ کے ساتھی اداکار اور دیگر کولیگز پہلے ہی دن فلم دیکھنے کے لئے بے چین ہوں اور ریلیز کے پہلے ہی دن فلم دیکھنے تھیٹروں میں بھی پہنچ جائیں۔
اب اسے شاہ رخ خان کا جادو کہیں یا ’’جوان‘‘ کی طاقت۔۔۔ کہ مادھوری دکشت اور کَرن جوہر جیسے شاہ رخ خان کے پرانے ساتھیوں نےپہلے ہی دن تھیٹروں میں جا کر فلم دیکھ لی۔
مادھوری، شاہ رخ خان کے ساتھ ’’دل تو پاگل ہے‘’ ہم تمہارے ہیں صنم‘‘ اور ’’دیوداس‘‘ جیسی فلموں میں نظر آئیں۔
مادھوری دکشت نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں
میں ایک مرتبہ پھرشاہ رخ خان کی شاندارپرفارمنس سےمسحور ہونے کے لیے تیار ہوں۔اب میں تھیٹر میں فلم دیکھنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی۔
شاہ رخ خان کے’’ بیسٹ بڈی‘‘ کہلانے والے بالی ووڈ کے بڑے ڈائریکٹر کَرن جوہر نے تو شاہ رخ کو کنگ خان کی بجائے بالی ووڈ کا شہنشاہ قرار دے دیا ہے۔ کَرن نےشاہ رخ کی حمایت میں اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں شاہ رخ کی فلم کے سین سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں کنگ خان کے چہرے پر بہت ہی گھمبیر سے تاثرات ہیں جس کی کیپشن میں کَرن نے لکھا ’’ ایمپرر‘‘ یعنی شہنشاہ۔۔۔
فلم ناقدین کے مطابق یہ ماننے میںکسی کو عار نہیں کہ کنگ آف رومانس ہو یا شہنشاہ۔۔۔ وہ بالی ووڈ میں ایک ہی ہے اور وہ ہے شاہ رخ خان۔شاہ رخ پر قدرت کی خاص مہربانی ہے کہ وہ آج 57 برس کی عمر میں بھی ہرعمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں کیونکہ ایک کے بعد ایک بلاک بسٹر کے بعد ان کی مارکیٹ ویلیو ہر گزرتے وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔
سروں کی ملکہ بھارتی گلوکارہ لتامنگیشکر کی آج سالگرہ ہے
بالی ووڈ پنڈتوں کا خیال ہے کہ اس وقت شاہ رخ خان کو جو مقبولیت حاصل ہے وہ شاید ہر دلعزیز بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن کو بھی حاصل نہیں ۔ دنیا بھر میں مرحوم دلیپ کمار کے بھی بہت دیوانے ہیں لیکن ان کا بھی شاہ رخ خان کی مقبولیت سے کوئی مقابلہ نہیں۔
شاہ رخ خان خود کہتے ہیں کہ کوئی بالی ووڈ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر انہیں اپنی ایکشن فلم میں نہیں لینا چاہتا تھا کیونکہ ان کا خیال ہے کہ شاہ رخ کو لوگ صرف پیار محبت کی فلمی کہانیوں میں پسندکرتے ہیں اس لئے کوئی رِسک لینے کو تیار نہیں تھا کہ شاہ رخ سے ایکشن فلم کروائی جائے۔
شاہ رخ خود بتاتے ہیں کہ’’ میں تو مشن امپوسیبلـ جیسی فلمیں کرنا چاہتا تھا۔‘‘