چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل میں شمولیت بہترین اور سنجیدہ فیصلہ تھا۔ اس پر قائم ہیں، دوسری پارٹی میں شامل ہوناحالات کا تقاضا تھا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر علی خان نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔امید ہے مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
گوہر علی خان نے کہا کہ چیف جسٹس نے آبزرویشن میں کہا تھا کہ معاملہ ہمارے پاس آیا تو دیکھیں گے، اس وقت بھی ہم نے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ بلا واپس لینے پرہمیں مسئلہ ہوگا۔ عدلیہ کووعدہ یاد دلاتے ہوئے امید کرتے ہیں سپریم کورٹ جلد فیصلہ کرے گی۔
سینیٹ انتخابات کیلئےامیدوار فائنل کرلیے، بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل بند کمرے میں چل رہا ہے، آئی ایم ایف کو قرض پروگرام روکنے کانہیں کہا۔ آئی ایم ایف کو ہمارا لکھا گیا خط بڑاواضح تھا، ہمارے خط میں کہیں یہ نہیں لکھا تھا کہ پاکستان کوامداد نہ دیں بلکہ ہم نے آئی ایم ایف کو خط میں صاف شفاف الیکشن کاوعدہ یاد کرایا تھا۔