پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونےسندھ سےسینیٹ امیدواروں کےناموں کی منظوری دےدی۔
جنرل نشستوں پرکاظم شاہ،اشرف جتوئی،مسروراحسن ،ندیم بھٹو،سرفرازراجڑاوردوست علی امیدوارہوں گےجبکہ ٹیکنوکریٹس کی نشست پربیرسٹرضمیرگھمرو اور سرمد علی کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔
بلاول بھٹونےخواتین کی نشستوں کےلئےعینی مری اورروبینہ قائم خانی کے ناموں کی منظوری دی ہے جبکہ اقلیتوں کی نشست کےلئےپنجھوبھیل کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع
یاد رہے کہ ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیاہے۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19مارچ 2024تک مکمل کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کی سکرونٹی 19 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :۔سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 21 مارچ تک دائر کئے جاسکیں گے، ٹریبونل 25 مارچ تک تمام اعتراضات نمٹائیں گے،26 مارچ کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ بیک وقت 5 مقامات پر ہوگی، قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ارکان اپنے صوبے سے سینیٹرز چنیں گے۔