الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی 15 اور 16 مارچ کو جمع کرائے جاسکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست 17 مارچ کو آویزاں کی جائے گی۔ سینیٹ انتخابات کی سکرونٹی 19 مارچ کو ہوگی۔
انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 21 مارچ تک دائر کئے جاسکیں گے، ٹریبونل 25 مارچ تک تمام اعتراضات نمٹائیں گے،26 مارچ کو امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔ 28 مارچ تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں کے لئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی، سینٹ کے انتخابات کے لئے پولنگ بیک وقت 5 مقامات پر ہوگی، قومی اسمبلی میں اسلام آباد کی نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی جبکہ چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ارکان اپنے صوبے سے سینیٹرز چنیں گے۔