وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اورعلاقائی سلامتی ، تجارت سمیت دیگر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی سفیر سے گفتگو میں تجارت،سرمایہ کاری، دفاع،تعلیم اور موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت کو مستحکم کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے میکرو اکنامک اصلاحات پر توجہ دے گی۔اس سلسلے میں انھوں نے ایس آئی ایف سی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
ملاقات میں دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے امریکی سفیر کے سامنے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پر زور طریقے سے اٹھایا۔ امریکی سفیر نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے،دو طرفہ مضبوط تعلقات کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اظہار بھی کیا۔