انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وائٹ بال کرکٹ میں جدید ٹیکنالوجی ’ سٹاپ کلاک ‘لانے کا فیصلہ کر لیاہے اور آئی سی سی نے سالانہ بورڈ میٹنگ میں سٹاپ کلاک کے استعمال کی منظور ی بھی دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ بال کرکٹ میں سٹاپ کلاک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے مستقل بنیادوں پر استعمال ہوگی ،سٹاپ کلاک کا استعمال ٹی ٹؤئنٹی اورایک روزہ کرکٹ میں ہو گا، سٹاپ کلاک کے رول کےمطابق باؤلنگ کرانےوالی سائیڈاوورختم ہونے پر نیا اوور 60 سیکنڈ میں شروع کرانے کی پابند ہوگی، تین بار خلاف ورزی کرنے پر باؤلنگ سائیڈ کو 5 رنز کی پنالٹی دی جائے گی، آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک کے استعمال سےایک روزہ میچ میں تقریبا 20 منٹ کی بچت ہوئی۔
میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2024 کے پلیئنگ کنڈیشنزاور 2026 ورلڈکپ کےکوالیفکیشن پراسس کی منظوری دی گئی ہے ، آئی سی سی نے دسمبر 2023 سےاپریل 2024 تک آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک کا استعمال متعارف کرایا تھا۔