وزیراعظم شہبازشریف کی 19 رکنی کابینہ کو سرکاری گاڑیاں الاٹ کر دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے تمام ارکان کو استحقاق کے مطابق 1800 سی سی گاڑیاں الاٹ کردی گئی ہیں۔ کابینہ ڈویژن نے سرکاری گاڑیاں تمام وزراء کی متعلقہ وزارتوں کوسونپ دیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے سینٹرل پول کار میں سرکاری گاڑیوں کی تعداد 100 کے لگ بھگ ہے۔
یاد رہے کہ 11 مارچ کو ایوان صدر میں صدرمملکت آصف علی زرداری نے 19 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں عطاء تارڑ، خالد مقبول صدیقی، جام کمال، امیر مقام، اویس لغاری، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا تنویر، عبدالعلیم خان اور اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔