پاکستان سپر لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے، ملتان چوتھی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کی جانب سے دیئے گئے147رنز کے ہدف کو 3وکٹوں کے نقصان پر 18.3اوورز میں عبور کر لیا جس میں یاسر خان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 54 رنز کی اننگ کھیلی ، جبکہ عثمان خان 36 اور افتخار نے 22 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز بنائے جس میں بابراعظم 46 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ٹام کوہلر نے 24 اور محمد حارث نے 22 رنز بنائے ۔ان کے علاوہ روومان پاول 12 ، پاول والٹر 14 ، حسیب اللہ 3 اور عامر جمال ایک سکور بنانے میں کامیاب ہوئے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور کرس جورڈن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ عباس آفریدی، محمد علی اور ڈیوڈ یلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، یاسر خان ، عثمان خان ، جانسن چارلس، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عبادس آفریدی اور محمد علی شامل ہیں۔
پشاور زلمی کے سکواڈ میں صائم ایوب، بابراعظم، محمد حارث، ٹام کوہلر ، حسیب اللہ خان، روومان پاول، پاول والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد شامل ہیں۔