وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےاپنےبیان میں کہابہت سےادارےہیں جونجکاری کے مختلف مراحل میں ہیں،پی آئی اے نجکاری کی سب سے ایڈوانس اسٹیج پر ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے پارلیمنٹ کےباہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا صرف پی آئی اے ہی نہیں ترجیح ہوگی جتنےادارے خسارےمیں ہیں انکودیکھیں، صرف پی آئی اے نے گزشتہ 5 سال میں 500 ارب کا نقصان کیا ہے،یہی 500 ارب صحت، تعلیم پر لگتا تو کتنی نئی یونیورسٹیز،کالجز،اسپتال بناسکتےتھے۔
وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ یہ وہ پیسہ ہےجوہرسال ضائع ہوتاجارہاہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں،اس پیسےسےریلیف نہیں مل رہا،نوکریاں نہیں بن رہیں کسی آدمی کوفائدہ نہیں ہورہا،یہ قوم اور عوام کے پیسے کا مجموعی ضیاع ہے،بدقسمتی سےان اداروں پر توجہ نہیں کی گئی یہ دیمک کی طرح چاٹ رہےہیں۔