وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج وزیراعظم سے پہلی ملاقات تھی،وزیراعظم نےتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،کےپی کےواجبات ادا کئےجائیں گے،معاشی صورتحال دیکھ کرہی مطالبات کریں گے،صوبے کے وسائل کیلئے جو کر سکے کریں گے،چیف سیکریٹری کےپی کی تعیناتی کامعاملہ حل ہوگیاہے،وزیراعظم نےکہاآپ اپنی ٹیم لاناچاہتےہیں تولائیں،بانی پی ٹی آئی کی سیاسی انگیج منٹ ضروری ہے،میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ جلد نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ بلائی جائےگی،آئی ایم ایف کوخط کےحوالے سے بات ہوئی ہے،خط لکھنےکامقصدیہ نہیں تھاکہ آئی ایم ایف پیسےنہ دے،وزیراعظم سےانتخابی دھاندلی پربھی بات ہوئی،وزیراعظم نے کہادھاندلی کی شکایات کیلئےٹریبونل موجودہیں۔
احسن اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کےپی کی وزیراعظم سےملاقات کاخیرمقدم کرتا ہوں، وزیراعظم نے یقین دلایا ہے وفاقی حکومت کے پی کے واجبات ادا کرے گی، خیبرپختونخوا کے واجبات ادا کئے جائیں گے، وزیراعظم نے کے پی کے معاملات حل کرنے کیلئے کمیٹی بنانےکی ہدایت کی ہے ،سیاست اپنی اپنی،ریاست سانجھی ہے،ملک کیلئےہم سب نے ایک جان بن کر خطرات کا مقابلہ کرناہے،وفاقی حکومت کےپی کی ترقی کیلئےبھرپور کردار ادا کرےگی۔