پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےسیزن 9 کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو79رنزسے ہرادیا۔
کراچی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے جس میں محمد رضوان 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ جانسن چارلز53 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ عثمان خان نے 21 ، افتخار احمد 20 اور یاسر خان نے 12 رنز بنائے ۔
کوئٹہ کی جانب سے محمد عامر نے 2 ، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
ملتان سلطانز کے 186رنزکے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم106رنزبناکرآؤٹ ہوگئی،عمیریوسف37،خواجہ نافع16 اورسعود شکیل 14رنزبناسکے،جیسن رائے3،رائلی روسو10رنزبناکرآؤٹ ہوئے،ڈیوڈ ویلی اوراسامہ میر نے3-3 ،محمد عباس نے2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس میچ میں جیت کے بعد ملتان سلطانز14پوائنٹس کیساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئی، ملتان سلطانزکا جمعرات کو پشاورزلمی سے کوالیفائرمیں مقابلہ ہوگا،کوئٹہ اوراسلام آباد کی ٹیمیں جمعہ کو ایلمینیٹرون میں ٹکرائیں گی۔