خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پاک فوج کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی با شعور اور جفاکش خواتین نےخواتین کے عالمی دن کےموقع پےمختلف تقریبات میں بھرپورحصہ لیا، ضم شدہ اضلاع کی جفاکش خواتین نہ صرف سماجی فلاح اور صحت کے اداروں بلکہ سیاسی،معاشی،تعلیمی اور سیکیورٹی کےشعبوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ۔
خواتین کےعالمی دن کے موقع پرانہی باہمت و باصلاحیت خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا، بلا شبہ تعلیم یافتہ عورت ہی اولاد کی کردار سازی اور سماج کی ذمہ درانہ پرورش کی ضامن ہے۔
ہمیں فخر ہےکہ خیبرپختونخوا میں ہنرمند اور با سلیقہ خواتین ایک ایسے مستحکم معاشرے کی بنیاد رکھ رہی ہیں جو اپنی مثال آپ ہے