سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنےکی صلاحیت نہیں، الیکشن پرانگلیاں اُٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے، ہم نے تاریخ سےکچھ نہیں سیکھا، معاملات حل کرناہوں گے،شہبازشریف کوملکی مسائل کےحل کیلئےبانی پی ٹی آئی سمیت سب سےبات کرناہوگی۔
سما کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنائیں گے، جس کیلئےبہت سے لوگ ہم سےرابطے میں ہیں،بہت سےدوست نئی سیاسی جماعت کا حصہ بنناچاہتےہیں،نئی سیاسی جماعت وراثتی پارٹی نہیں ہوگی ،مجھےنئی پارٹی کاصدربننےکاشوق نہیں،مفتاح اسماعیل صدربن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ای سی سی اجلاس کی صدارت نہیں کریں گےتومعاملات نہیں چلیں گے،شہبازشریف کوای سی سی اجلاس کی خود صدارت کرناہوگی، سپریم کورٹ کو موجودہ الیکشن کےمعاملات دیکھناہوں گے،الیکشن سےمتعلق سپریم کورٹ کےپاس ازخود نوٹس لینےکےاختیارات ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تاریخ سےکچھ نہیں سیکھا،معاملات حل کرناہوں گے،الیکشن پر انگلیاں اُٹھ گئی ہیں،پریشان کن ماحول ہے،سیاسی انتشاررہا تو معاملات آگےنہیں بڑھیں گے،آج ملک کواتفاق کی ضرورت ہے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنےکی صلاحیت نہیں، وزیر اعظم شہبازشریف کوملکی مسائل کےحل کیلئےبانی پی ٹی آئی سمیت سب سےبات کرناہوگی۔
پروگرام میں شامل سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کےوزیر خزانہ بننے پرخوشی ہے، کیونکہ اسحاق ڈاروزیرخزانہ ہوتےتوآئی ایم ایف معاہدہ نہ کرتااورہم ڈیفالٹ کر جاتے ہیں، حکومت نےبڑا مسئلہ سلجھادیا،محمد اورنگزیب بہت قابل آدمی ہیں،دیکھناہےکون ان کی ٹانگیں کھینچتاہے۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے16مہینےمیں کوئی قابل ذکرکامیابیاں نہیں دیکھیں،آج وہی16مہینے والے وزرا ہیں اللہ سےامیدہےتوقع کم ہے،پاکستان 75 سال میں بندگلی میں آگیا ہے،پچھلے5سے6 سال پاکستانیوں کیلئےبہت تکلیف دہ تھے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا 2018میں بھی بیلٹ پیپرزبھرے گئے تھے،نوازشریف لاہورکےحلقے سےہارے ہوئے ہیں جبکہ سلمان اکرم راجہ لاہورسے جیتے ہوئےہیں۔