وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کم آمدن والے افراد کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنے اور اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ایک لاکھ گھر کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے کم آمدن والے لوگوں کے لئے سکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو۔ ہر شہری کے پاس اپنی چھت ہو۔عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی ہمارے منشور کا حصہ ہے۔