نومنتخب صدر مملکت آصف زرداری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے عوام کو رمضان المبارک کے آغاز پر مبارک با دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ روزہ بھوک،پیاس برداشت کرنے کے ساتھ منکرات سے بچنے کا نام ہے،رشوت،سودخوری،ذخیرہ اندوزی،ملاوٹ سےبچ کرہی تقویٰ کاحصول ممکن ہے،یہ مہینہ ہمدردی،ایثار،اخوت،بھائی چارےاورتعاون کاپیغام بھی لے کر آتا ہے،رمضان میں غرباء، مساکین ، یتیموں، نادار اور کمزور طبقات کی مدد کریں،مخیر حضرات بڑھ چڑھ کر زکوٰۃ، صدقات اور خیرات ادا کریں۔
آصف زرداری نے کہا کہ اپنی استطاعت سے بڑھ کرغریبوں، مسکینوں اور ضرورت مندوں کی مالی مدد کریں،اقوام ِ عالم اور مسلم امہ مظلوم فلسطینیوں کی بھی مدد کریں،غزہ میں فوری جنگ بندی اور نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے بھی عملی اقدامات اٹھائے جائیں،اللہ تعالی ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں اور فضیلتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔