سینیٹ کے 52 ممبران اپنی مدت مکمل ہونے پر آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے ممبران میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) سے تعلق رکھنے والوں کی ہے۔
آج ریٹائر ہونے والوں میں مسلم لیگ ( ن ) کے 11 سینیٹرز شامل ہیں، رانا مقبول کے انتقال کے باعث ایک نشست پہلے ہی خالی ہے جبکہ نواز لیگ کے سینیٹرز کی تعداد ایوان بالا میں کم ہو کر 5 ہو جائے گی۔
مسلم لیگ ( ن ) کے ریٹائر ہونے والے اراکین میں اسحاق ڈار،حافظ عبدالکریم ، آصف کرمانی، رانا محمود الحسن، مصدق ملک، شاہین خالد، نزہت صادق اور کامران مائیکل شامل ہیں جبکہ اسداللہ خان جونیجو، مشاہد حسین سید اور صابر شاہ بھی آج ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔
پیپلز پارٹی
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے 13 سینیٹرز بھی آج ریٹائر ہوں گے جن میں رخسانہ زبیری ، خالدہ سکندر ، امام دین شوقین، مولابخش چانڈیو ، محمد علی شاہ، رضا ربانی ، وقار مہدی اور کیشو بائی شامل ہیں جبکہ قراۃ العین مری، انور لال دین ، بہرامند تنگی ، روبینہ خالد اور شمیم آفریدی بھی آج ریٹائر ہوں گے۔
تحریک انصاف
تحریک انصاف کے 7 سینیٹرز کی بھی آج 6 سالہ مدت مکمل ہورہی ہے جبکہ شوکت ترین پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں ۔
ریٹائر ہونے والوں میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم ، ولید اقبال ، سیمی ایزدی ، فیصل جاوید ، فدا محمد ، اعظم سواتی اور مہر تاج روغانی شامل ہیں۔
جے یو آئی
جمعیت علماء اسلام کے طلحہ محمود اور مولوی فیض محمد بھی ریٹائرڈ ہوں گے۔
ایم کیو ایم
6 سال کی مدت پوری کرنے والوں میں ایم کیو ایم پاکستان کے فروغ نسیم بھی شامل ہیں۔
بے اے پی
بلوچستان عوامی پارٹی کے 4 سینیٹرز بھی آج ریٹائرڈ ہوں گے جن میں احمد خان، کہدہ بابر ، نصیب اللہ بازئی اور ثنا جمالی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم بننے کے بعد سینیٹ سے استعفی دے دیا تھا جبکہ سابق چیئرمین صادق سنجرانی پہلے ہی بلوچستان اسمبلی کی رکنیت کا حلف لے چکے ہیں۔
نیشنل پارٹی
نیشنل پارٹی کے محمد اکرم اور طاہر بزنجو بھی آج ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔
مسلم لیگ فنکشنل
مسلم لیگ فنکشنل کے واحد رکن مظفر حسین شاہ بھی آج ریٹائرڈ ہوں گے۔
پی کے میپ
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار شفیق ترین اور عابدہ عظیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں۔
جماعت اسلامی
جماعت اسلامی کے واحد سینیٹر مشتاق احمد اور 4 آزاد سینیٹرز بھی آج ریٹائر ہوں گے جن میں ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی، دلاور خان ، ہلال الرحمان اور ہدایت اللہ شامل ہیں۔