امریکی ریاست لاس اینجلس کے مشہور ڈالبی تھیٹر میں منعقدہ 96 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز میں کرسٹوفر نولان کی ہدایت کاری میں بننے والی بائیوپک "اوپن ہائیمر" نے 23 میں سے 7 ایوارڈز جیت کر آسکرز کا میلہ لوٹ لیا۔
’ فادر آف ایٹم بم ‘ سمجھے جانے والے مشہور ماہر طبیعیات جے رابرٹ اوپن ہائیمر کی زندگی پر مبنی اس فلم نے بہترین اداکار، بہترین معاون اداکار، بہترین فلم ایڈیٹنگ، بہترین سنیماٹوگرافی، بہترین سکور اور بہترین ہدایت کار کے اعزازات بھی حاصل کیے۔
علاوہ ازیں " پوور تھنگز " نے چار آسکرز حاصل کیے جن میں بہترین اداکارہ، بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ، بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور بہترین کاسٹیوم ڈیزائن شامل ہیں۔
رابرٹ ڈاؤنی جونیئر نے "اوپن ہائیمر" میں لیوس اسٹراس کے کردار پر بہترین معاون اداکار کا ٹائٹل جیتا جبکہ ان کے ساتھی اداکار کیلین مرفی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ایما سٹون نے " پوور تھنگز " میں اپنے کردار کی بدولت بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا اور دوسری بار یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
فاتحین کی مکمل فہرست
بہترین معاون اداکارہ: ڈی وائن جوئے رینڈولف، "دی ہولڈوورس"
بہترین اینیمیٹڈ شارٹ: " وار از اوور "
بہترین اینیمیٹڈ فیچر: "دی بوائے اینڈ دی ہیرون"
بہترین اوریجنل سکرین پلے: "ایناٹومی آف اے فال"
بہترین اوریجنل سکرین پلے: "امریکن فکشن"
بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائل: " پوور تھنگز "
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: " پوور تھنگز "
بہترین ملبوسات ڈیزائن: " پوور تھنگز "
بہترین انٹرنیشنل فیچر : " دی زون آف انٹرسٹ"
بہترین معاون اداکار: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر "اوپن ہائیمر"
بہترین ویژؤل ایفیکٹ: "گوڈزیلا مائنس ون"
بہترین فلم ایڈیٹنگ: "اوپن ہائیمر"
بہترین: دستاویزی فلم ( شارٹ سبجیکٹ ): "دی لاسٹ ریپیئر شاپ"
بہترین دستاویزی فلم: " ٹوئنٹی ڈیز ان ماریوپول "
بہترین سنیماٹوگرافی: "اوپن ہائیمر"
بہترین مختصر فلم ( لائیو ایکشن ): "دی ونڈرفل سٹوری آف ہنری شوگر"
بہترین آواز: " دی زون آف انٹرسٹ"
بہترین سکور: "اوپن ہائیمر"
بہترین گانا: " وٹ واز آئی میڈ فار ؟" "باربی" سے
بہترین اداکار: کیلین مرفی "اوپن ہائیمر"
بہترین ہدایت کار: کرسٹوفر نولان، "اوپن ہائیمر"
بہترین اداکارہ: ایما اسٹون، " پوور تھنگز "
بہترین پکچر: "اوپن ہائیمر"