پی ایس ایل کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے ایک اور کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انتہائی سنسنی خیز مرحلے کے بعد لاہور کی جانب سے دیا گیا 167 رنز کا ہدف 20 ویں اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا اور 169 رنز بنائے جس میں سعودشکیل نے 65 گیندوں پر 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 8 8 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ،جبکہ خواجہ نافع نے 26 ، جیسن روئے نے 18 اور ریلی روسوو نے 13 رنز بنائے ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نہایت مہنگے باولر ثابت ہوئے ، انہوں نے 4 اوورز میں دو وکٹیں لیتے ہوئے 41 رنز دیئے ۔تاہم جہانداد خان نے 4 اوورز میں 30 رنز دیتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں ۔
لاہو رقلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس میں عبداللہ شفیق 59 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 55 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ اوپنر صاحبزادہ فرحان 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ان کے علاوہ مرزا بیگ 12 جبکہ شائے ہوپ نے 5 رنز بنائے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2 جبکہ محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔