خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پر متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نومنتخب خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں صحت کارڈ کی سہولت کو بحال کر دیا گیا ہے تاہم ، متعدد طبی سہولیات صرف سرکاری ہسپتالوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے انشورنش کمپنی نے پینل پر موجود تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔
انشورنس کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق صحت کارڈ پر سی سیکشن، انجیواگرافی، اپینڈیکس کا علاج صرف سرکاری ہسپتال میں ہوگا۔
اسی طرح گلے ، پتھری، آنکھ اور ناک کا آپریشن بھی صرف سرکاری ہسپتال میں ہوگا۔
مراسلے کے مطابق باقی طبی سہولیات نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں یکساں مہیا ہوسکیں گی۔