چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر کے ہندوستان کے سینی شیٹی کا خواب چکنا چور کر دیا۔
مس ورلڈ 2024 کا میلہ 28 سال بعد بھارت میں سجایا گیا،جہاں پر مس ورلڈ 2024 کے مقابلے میں چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے ہندوستان کے سینی شیٹی کا خواب چکنا چور کر دیا۔چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کرسٹینا کو پولینڈ کی کیرولینا بلواسکا نے تاج پہنایا۔
مقابلہ حسن 2024کے دوران اس ہر کوئی خیال کر رہا تھا کہ اس بار مس ورلڈ کا ٹائٹل بھارت اپنے نام کریگا تاہمجب ٹاپ 4 کا اعلان ہوا تو سینی پیچھے رہ گئی اور ٹائٹل کی دورڑ سے باہر ہو گئیں۔چیک ری پبلک کی حسینہ کرسٹینا پیزکووا نے مس ورلڈ جبکہ لبنان کی یاسمینہ فرسٹ رنر اپ بن گئیں۔
واضح رہےکہ مس ورلڈ 2024 کا انعقادبھارت میں 28 سال بعد ممبئی میں واقع جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوا ۔ اس بار کی مس ورلڈ 2024 کے ٹائٹل کے لئے کل 120 شرکاء نے حصہ لیا تھا ۔