وزیراعظم شہبازشریف، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور دیگر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ مملکت منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مکمل نتائج کے مطابق آصف علی زرداری بھاری اکثریت سے صدر پاکستان منتخب ہوگئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خان اچکزئی دوسری نمبر پر رہے۔نتائج کے مطابق آصف علی زرداری کو مجموعی طور پر 411 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ لے سکے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کودوسری بار صدر مملکت منتخب ہونے پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا،صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے۔
شہبازشریف نے کہا کہ امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینگےاور بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔
بعدازاں وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زرداری ہاؤس اسلام آباد پہنچے اور آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
وزیرِ اعظم نےصدر آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کی جانب سے صدارتی الیکشن میں انکی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آصف زرداری کودوسری بارصدرمنتخب ہونےپرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھپے"کانعرہ لگانےوالی شخصیت کاصدرمنتخب ہوناوفاق کیلئےاچھی خبرہے،آصف زرداری نےبطورصدرپارلیمان اوروزیراعظم کےمنصب کوطاقتوربنایا۔
مریم نوا زنے کہا کہ وفاق دوست صدرآنےسےجمہوری حکومت عوامی فلاح کاایجنڈامکمل کرسکےگی،اورآصف زرداری کےآنےسےایوان صدر، پارلیمان اورجمہوریت مضبوط ہوگی۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی آصف زرداری کوصدرمنتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صدر وفاق کی علامت ہیں، پاکستان کومتحد ہوکرآگے بڑھنے کی ضرورت ہے،امید ہے زرداری صاحب فرائض منصبی کو بھرپورطریقےسے نبھائیں گے۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آصف زرداری وفاق کی تمام اکائیوں کوساتھ لےکرچلیں گے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے آصف زرداری کودوسری مرتبہ صدرمملکت منتخب ہونےپر مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ آپ کاانتخاب ملک میں جمہوری عمل کےکامیابی سےآگےبڑھنےکاثبوت ہے، قوی امیدہےآپ کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزیدپروان چڑھےگی۔