قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپنر صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کی بدولت کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں اپنی ٹیم گیانا واریئرز کو پہلا ٹائٹل جتوا دیا۔
ICYMI 🇬🇾 The Guyana Amazon Warriors are CPL champions 🇬🇾🏆 #CPL23 #GuyanaAmazonWarriors #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/QFMybOrQDk
— CPL T20 (@CPL) September 25, 2023
سی پی ایل میں صائم ایوب نے گیانا واریئرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف فائنل میں فتح دلا کر ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔
CHAMPIONS 🏆🇬🇾 #CPL23 #CPLFinal #TKRVGAW#CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/nw14FsI2bA
— CPL T20 (@CPL) September 25, 2023
ایونٹ کے فائنل میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں محض 94 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
ہدف کے تعاقب کے دوران صائم نے 126.82 کے غیر معمولی اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 41 گیندوں پر 52 رنز کی ناقابل شکست میچ وننگ اننگ کھیلی جس میں دو چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے۔
Saim Ayub provided the exclamation point to the victory‼️#CPL23 #CPLFinal #TKRvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #Skyfair pic.twitter.com/4HoSbJuWfC
— CPL T20 (@CPL) September 25, 2023
جیسے ہی میچ اپنے اختتام کے قریب پہنچا 21 سالہ نوجوان نے علی خان کی گیند پر چھکا لگا کر کھیل کو بھرپور طریقے سے ختم کیا اور ان کی ٹیم نے 14.1 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔
WARRIORS ARE CHAMPIONS OF THE CPL 2023 🎉
— CPL T20 (@CPL) September 25, 2023
Incredible scenes as Ayub wins it with a 6️⃣ - Republic Bank Play of the Day 💥#CPL23 #CPLFinal #TKRvGAW #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #RepublicBank pic.twitter.com/CHq7bJMiCV
بائیں ہاتھ کے بیٹر نے سی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 میچوں میں 478 رنز بنائے جس میں 4 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
Hope and Glory 🏆 What a season for Shai Hope and the Warriors 🇬🇾 #CPL23 #ShaiHope #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/rHyHr4TECa
— CPL T20 (@CPL) September 25, 2023
صائم ایوب نہ صرف ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے بلکہ وہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 39 چوکے اور 28 چھکے لگانے والے واحد بیٹر بھی ہیں۔