صدارتی انتخاب میں مولانا فضل الرحمان کی حمایت حاصل کرنے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ناکام رہے۔ سربراہ جے یو آئی کی ناں کو ہاں میں کوئی بھی نہ بدل سکا۔
تفصیلات کے مطابق صدارتی الیکشن میں حمایت کےلیے مولانا فضل الرحمان نے حمایت حاصل کرنے کیلئے رابطہ کرنے والوں کو ایک ہی جواب دیا کہ جےیوآئی مجلس عاملہ وعمومی کا ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ہے ، صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکتے۔
مولانافضل الرحمٰن نے کہا فیصلہ بدلنے کیلئے کم ازکم ایک ماہ درکاہوگا جوفوری ممکن نہیں، جےیوآئی کی تمام ارکان قومی وصوبائی اسمبلی وسینیٹرزکوآج ووٹ نہ ڈالنےکی ہدایت کردی گئی ہے۔
پارٹی کے 9 ایم این ایز، 4 سینیٹرز، بلوچستان کے 12 اور خیبرپختونخوا کے نو ایم پی ایز آج حق رائے دہی استعمال نہیں کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق جےیوآئی کا کسی بھی صدارتی اورپارلیمانی انتخابات میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ حتمی ہے۔