وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل ہونے والے صدارتی انتخاب سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری صدر کیلئے ہمارے امیدوار ہیں،جماعت اوراتحادی حکومت کافیصلہ ہےکہ صدرکیلئےووٹ دیں گے،خوش آئند ہےکہ ایک سیاسی شخصیت ایوان صدرمیں بیٹھےگی،
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹونے میرے لئے اچھے الفاظ کہےشکریہ اداکرتی ہوں، بلاول بھٹو ووٹ نہ بھی مانگنےآتےتو انہیں ووٹ دیتے،بلاول بھٹو نے ایک سیاسی جماعت کو کارٹون کہا،وہ جماعت کارٹون نیٹ ورک چلا کر رکھتی ہے،ہم لڑائی کرکےعوام کومایوس کریں گےتوجرم کریں گےجواب دیناپڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی الیکشن میں مدمقابل تھے،مسائل حل کرنےکیلئے ملکربیٹھیں گے،ایسالگتاہےکہ پنجاب اسمبلی پرخواتین کا قبضہ ہے، میں سب کی وزیراعلیٰ ہوں ،سب کواپنی ذمہ داری اداکرنی چاہیے،بینظیربھٹوعالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں،بینظیربھٹو سے ایک ملاقات رہی۔
مریم نواز کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو نےصحیح کہا آصف زرداری کاسب سےاچھاتعلق ہے،آصف زرداری سیاسی اتار چڑھاؤ سمجھتے ہیں، پچھلے 5 سال آئین شکنی ہوئی قوم کاسرشرم سےجھک گیا ہے،صدر پاکستان ہوتاہےپارٹی کا صدرنہیں ہوتا،صدرمملکت کی ذمہ داری تھی کہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے، ملکی مفاد مدنظررکھنےمیں صدرمملکت ناکام ہوگئے، صدرمملکت عارف علوی کوقوم اچھےالفاظ میں یاد نہیں رکھےگی، سیاست کیلئےایوان صدراوراس کےاختیارات استعمال کئےگئے، امیدہےاب ملک کیلئےصدرکےاختیارات استعمال کئے جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت نے معاشرےمیں تقسیم پیدا کی،ہمیں اس تقسیم کو ختم کرناہے،ہم سیاسی اختلافات کی وجہ سے ایک دوسرےسےہاتھ ملانےکوتیارنہیں،ہمیں اب نفرت اور تقسیم کےماحول کودفن کرناہوگا،معاشی بحران اورامن وامان کی صورتحال کا ملکرمقابلہ کریں گے،ملکرآگےبڑھیں گےمسائل کامقابلہ کریں گے، روشن پاکستان بنائیں گے،