امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی جبکہ کیس میں ایک نیا کردار بھی سامنے آ گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کے برادر نسبتی دانی سمیت چار ملزمان نے امیر بلاج کو قتل کرایا ہے۔
طیفی بٹ کا برادر نسبتی دانی شوٹر کو جائے وقوعہ تک لایا اور واردات کی مانیٹرنگ کرتا رہا اور قتل کے بعد ملزمان جعلی نمبر پلیٹ کی رینٹ پر لی گئی گاڑی میں فرارہوئے۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کا دیرینہ دوست ریکی کرنے کے الزام میں گرفتار
جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے قبضے میں لی گئی گاڑی کے مالک حسنین حیدر سے تفتیش شروع کی تو کڑیاں طیفی بٹ کے برادر نسبتی دانی سے جاملیں ، انکشاف ہوا کہ دانی بالاج کے قتل کی مانیٹرنگ کررہا تھا۔
پولیس نے دانی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیاں شروع کردی ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار
پولیس اب تک امیر بالاج قتل کیس میں سات ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے، مگرمرکزی ملزمان طیفی بٹ، گوگی بٹ اور دانی کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔