سی آئی اے لاہور نے امیر بالاج ٹیپو کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو مقتول کی ریکی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔
امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، سی آئی اے نے امیر بالاج کے دیرینہ دوست احسن شاہ کو مقتول کی ریکی دینے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق احسن شاہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا لیکن اس نے سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج قتل کیس ، مفرور ملزم گوگی بٹ کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا
ذرائع کا کہنا تھا کہ احسن شاہ نے یہ بتایا تھا کہ امیر بلاج نے اس شادی پر جانا ہے۔
پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ احسن شاہ نے امیربالاج کی ریکی کرنے کےعوض 50 لاکھ روپے لیے ہیں۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں پولیس کو اہم لیڈزمل گئیں
احسن شاہ کو انویسٹی گیشن ٹیم نے گھر سے گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے تھانہ چوہنگ میں درج کر رکھا ہے۔
لازمی پڑھیں۔ امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کا بہنوئی خواجہ ندیم وائیں گرفتار
مقدمے میں 4 نامعلوم حملہ آوروں کے ساتھ خواجہ تعریف عرف طیفی اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو بھی نامزد کیا گیا اور مدعی مقدمہ کے مطابق حملہ آور نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ سے دشمنی کے باعث فائرنگ کی۔