گیس کی کمی پر قابو پانے کیلئے وزارت توانائی نے اہم فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب اورخیبرپختونخوا کی صنعتوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے،پاکستان میں پہلی بارصنعتوں کو قدرتی گیس اور آر ایل این جی مکس کرکے گیس فراہم کی جائےگی۔
سوئی ناردرن گیس نےڈی جی گیس کےخط کی روشنی میں مکس گیس فراہمی کی منظوری دیدی،صنعتوں کو فراہم کردہ گیس میں 25 فیصد قدرتی اور 75 فیصد آر ایل این جی ہوگی۔
سوئی ناردرن کی اپنےڈیپارٹمنٹس اورصنعتوں کو لکھےگئے لیٹرکی کاپی سما نے حاصل کرلی،سوئی ناردرن کےمطابق تمام موجودہ اور نئی نان ایکسپورٹ صنعتوں کو بھی مکس گیس فراہم کی جائیگی۔
خط میں لکھا گیا کہ گیس لوڈ بڑھانے کے خواہشمند اور نئے صنعتی کنکشنز کے منتظر افراد کو بھی مکس گیس ملے گی،قدرتی گیس اور آر ایل این جی مکس سے صنعتوں کی گیس لاگت میں کمی آئے گی۔