آزادکشمیر بارش اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ گزشتہ رات وقفے وقفے سے جاری ہے بارش برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
مظفرآباد شہر اور گرد و نواح اور دیگر شہری علاقوں میں وقفے وقفے سےکہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہورہی ہے جبکہ وادی نیلم کے بلند پہاڑی علاقوں جاگرا، سرگن، شونٹھرگریس میں ہلکی برفباری ہورہی ہےوادی لیپہ مظفرآباد، باغ راولاکوٹ اور ضلع حویلی ہے بلند پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری جاری ہے،بارش برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے آج دن بھی جاری رہنے کا امکان ہے
نیلم کے بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، شاردہ ،کیل ،اڑانگ کیل،گریس ویلی،لوات بالا ،جانوئی،جاگراں،شونٹر سرگن تاؤبٹ میں برفباری سے موسم سردہوگیا، جاگراں، لیسواہ، کارکہ، لوات بالا، سرگن کی رابطہ سڑکوں کو تاحال بحال نہ کیا جا سکا۔
لاہور سمیت پنجاب کےمخلتف علاقوں میں بارش سے موسم مزیدسرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کےمطابق رواں ہفتے میں بادلوں اوردھوپ میں اگ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔