بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں جبکہ دھاندلی زدہ الیکشن سےمعیشت بیٹھ جائےگی اور نقصان ہوگا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئےبانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دےکر جمہوریت کی نفی کی گئی،جن کی مخصوص نشستیں نہیں بنتی تھی ان کوکیسےدی جا سکتی ہیںپی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ دینا غیر آئینی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن ہوا ہے،سیاسی استحکام کے بغیر ملک نہیں چل سکتا، دھاندلی زدہ الیکشن سےمعیشت بیٹھ جائےگی اور نقصان ہوگا ،اتوارکو دھاندلی کیخلاف پشاورمیں بڑا جلسہ کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی ایس آئی ایف سی سےکبھی ملکوں میں سرمایہ کاری نہیں آتی، شریفوں کی سیاست ایس آئی ایف سی پرمنحصر ہے،ہماری پارٹی فوج کیخلاف نہیں ،کورکمانڈرزکانفرنس کے اعلامیے کی مکمل تائید کرتا ہوں۔