خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے۔ گورنر کے پی حاجی غلام علی نےکابینہ ارکان سےحلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس خیبرپختونخوا میں نو منتخب15 رکنی کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقادکیا گیا،جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پورکی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے15 رکنی کابینہ سےحلف لیا۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا۔ گورنر خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد محکمہ ایڈمنسٹریشن نےاعلامیہ جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔خیبرپختونخوا کابینہ کے وزراء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا
جس کے مطابق خیبر پختونخواکی 15 رکنی کابینہ میں ارشد ایوب، شکیل احمد، فضل حکیم خان اور محمد عدنان قادری،عاقب اللہ، محمد سجاد، مینا خان، فضل شکور بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
خیبر پختونخوا کابینہ میں پانچ مشیر بھی ہوں گے، مشیروں میں سید فخر جہان، مزمل اسلم اور مشال اعظم شامل، محمد علی سیف اور زاہد شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں سابق اسپیکرکےپی اسمبلی مشتاق غنی کوسینئر وزیر بنانے پرمشاورت کی گئی جبکہ بانی پی ٹی آئی نےباقی وزراء بنانے کا اختیارعلی امین گنڈاپور پرچھوڑ دیا۔