العربیہ نے دعویٰ کیاہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایک ساتھ مذاکرات میں شرکت کیلئے سویٹزر لینڈ روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اہم ترین دورے پر ایران پہنچے جہاں انہوں نے سویٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات بارے اہم ملاقاتیں کیں ۔
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس میں نہایت اہم مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی خطےمیں کشیدگی کے خاتمے اورسفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کے تناظرمیں متعدد بار تہران کا دورہ کرچکے ہیں۔ ان کےحالیہ دورے کو بھی علاقائی سفارت کاری اور اہم پیشرفت کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ایم او یو سائن ہونےکےبعد مذاکرات کا پہلا دور آج ہونے جارہا ہے،امریکا کے خصوصی نمائندے اسٹیووٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے،جیرڈ کشنر پہلےہی برگن اسٹاک میں موجود ہیں۔
وائٹ ہاؤس حکام کےمطابق اسٹیو وٹکوف ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں شرکت کریں گے،مذاکرات کی حتمی تاریخ اور وقت طےنہیں پایا،نائب امریکی صدرجے ڈی وینس کی بھی مذاکرات کیلئے سوئٹزر لینڈ روانگی متوقع ہے۔
امریکی صحافی نےدعوی کیا ہے کہ ایرانی وزیرخارجہ نے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا،ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیز فائر سےمشروط کیا تھا،ایران چاہتا ہےسوئٹزرلینڈ مذاکرات سےپہلےاسرائیل لبنان سیز فائرنافذ ہو،یادرہےکہ امریکا اور ایران کے درمیان جمعہ کو مذاکرات کا پہلا دورملتوی ہوگیا تھا۔
ایران نےامریکا کے ساتھ مذاکرات کو لبنان میں سیزفائر سےمشروط کررکھا ہے،امریکا اور ایران کےدرمیان یہ مذاکرات ثالثت ملکوں کی موجودگی میں ہوں گے،ساٹھ دن کی ڈیڈلائن ہےجس میں حتمی معاہدہ طے پانا ہے،اِن مذاکرات میں بہت سے تکنیکی اورمالی معاملات کے علاوہ ایران کے جوہری پروگرام بالخصوص افزدوہ یورینیئم پر بات ہوگی۔




















