پشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روک دیا۔ عدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی کو کل تک مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے کا حکم دیدیا۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے نئے ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روکتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔