پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ میں مستحقین کو38ہزاردوسو نوے راشن بیگز گھروں کی دہلیز پر فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں نگہبان رمضان پیکیج سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میںسیکرٹری صنعت اور متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں مستحقین کو38ہزار دو سو نوے راشن بیگز گھروں کی دہلیز پر فراہم کردیئے گئے جبکہ 64لاکھ راشن بیگز فراہم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹیشن پلان تیارکرلیا گیا ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی راشن بیگ میں فراہم کی جانیوالی اشیاء کے معیارکو چیک کر رہی ہےاورراشن کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔گزشتہ پانچ روز میں پرائس مجسٹریٹس نے تقریبا ًڈیڑھ لاکھ مقامات کی چیکنگ کی۔اورگرانفروشی پر 180مقدمات درج،566افراد کو گرفتار کیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے ذخیرہ اندوزوں نے گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔