وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچشستان میں بارشوں سے متاثرہ افراد کےلیے امداد کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو دورہ گوادار کے دوران بارشوں سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارش متاثرین کے ریسکیو اور مدد میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ متاثرین کی گھروں میں واپسی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، متاثرین کواکیلانہیں چھوڑیں گے، متاثرین سے گفتگو کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ کا مقصد آپ سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
انہوں نے متاثرین سے کہا کہ 83 کشتیاں تباہ ہوئیں،40کروڑروپے وزیراعلیٰ آپ کے حوالے کریں گے، زخمیوں کو5لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، جن کےپیار ےدنیا سے چلے گئے ان کے گھروالوں کو20لاکھ دیں گے، جن کے گھر جزوی متاثر ہوئے انہیں ساڑھے 3لاکھ روپے دیں گے، جن لوگوں کے تباہ ہوئے انہیں ساڑھے7 لاکھ روپے امداد کے چیک دیئے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خوراک کی فراہمی کاسلسلہ متاثرین کی گھروں میں واپسی تک جاری رہےگا، کل سےخوراک کے7ہزاربیگ یہاں پہنچنا شروع ہوں گے، اس وقت بھی متاثرہ خاندانوں میں100ارب روپے تقسیم کیے، مشکل وقت میں بھائیوں کےساتھ کھڑے ہونے کافریضہ اداکرناہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں نے گوادر اور بلوچستان کےدوسرے حصوں میں تباہی مچادی، متاثرین کی مددوبحالی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیاجائے، مواصلاتی ڈھانچےکی بحالی،نجی نقصانات کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے، سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کا نظام بنایاجائے۔