کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی کیرن پولارڈ کل دوبارہ سکواڈ کو جوائن کریں گے ، کراچی کنگز 6 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترے گی ۔
تفصیلات کے مطابق کیرن پولارڈ تین روز کی چھٹی لے کر بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل تین روز ہ جشن کی تقریبات میں شرکت کیلئے گئے تھے جہاں سے ان کی تصاویر بھی سامنے آئیں تاہم اب وہ کل واپس پاکستان پہنچنے کے بعد اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کریں گے ۔دوسری جانب کراچی کنگز کے سپنر عمران طاہر 6 مارچ کو سکواڈ کو جوائن کریں گے ۔