مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی مشاورت کے بعد مجوزہ نام سامنے آگئے۔ وفاقی کابینہ کے ناموں پر نواز شریف سے حتمی منظوری لی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کے ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔ پیپلزپارٹی اور اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی حلف برداری کے بعد اتحادیوں کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیرخزانہ اور عطا تارڑ وزیر اطلاعات ہوں گے، خواجہ آصف، سعدرفیق، امیر مقام وفاقی کابینہ میں شامل ہوں گے، شزاخواجہ، انوشہ رحمان، اویس لغاری، عبدالرحمان کانجو کابینہ کا حصہ ہوں گے۔