اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے،ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سےکی جانےوالی تجارت کوروکنے کے لئےحکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔
اس حوالے سےستمبر 2023 سےحکومتی احکامات کےتحت ملک بھرمیں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ،18 تا 25 فروری کے اعدادوشمار کےمطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمدکئےجانےوالی سمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد،سگریٹ، کپڑا اورچینی شامل ہیں
اس حوالے سےملک بھر سے کل 7.85 میٹرک ٹن کھاد، 1.14 میٹرک ٹن چینی، 598 سگریٹ سٹاکس، 174 کپڑے کے تھان اور 0.061 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا
ملتان سے 150 سگریٹ سٹاکس اور 28 کپڑے کے تھان جبکہ کراچی سے 248 سگریٹ سٹاکس اور 146 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے
متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے 0.23 میٹرک ٹن چینی برآمد کی جبکہ کوئٹہ سے 7.85 میٹرک ٹن کھاد، 0.91 میٹرک ٹن چینی اور 200 سگریٹ سٹاکس برآمد کئے گئے
یکم ستمبرسے اب تک ملک بھر سےسمگلنگ کےخلاف جاری کریک ڈاؤن میں 9523.175 میڑک ٹن چینی، 247.02 میٹرک ٹن آٹا، 3015.812 میٹرک ٹن کھاد ، سگریٹ کے 222199 سٹاکس، 239778 کپڑے کے تھان اور 3.032 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا
عسکری قیادت اورمتعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔