ملک کے مختلف شہروں میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 فروری سے 2 مارچ تک مزید 5 ہزار سے زائد افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، اپنے ملک جانے والے افغانوں میں 1577 مرد، ایک 1048 خواتین اور 2 ہزار 412 بچے شامل تھے۔ 204 گاڑیوں میں 217 افغان خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 2 مارچ تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 3 ہزار سے زائد افغان باشندے ملک واپس لوٹ گئے ہیں۔